رسائی کے لنکس

افغان علاقے سے فائر کیے گئے مارٹرز گرنے سے 8 پاکستانی ہلاک


فائل
فائل

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فائر کیے گئے مارٹرز کے حملے میں کم از کم آٹھ پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے فائر کیے گئے مارٹرز نے پاک افغان سرحد ی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ افغان علاقے سے آنے والے مارٹرز کس کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ افغان اور نیٹو افواج عموماً پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کرتی رہتی ہیں۔

دریں اثناء پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

مذکورہ واقعہ صوبہ کے جنوبی ضلع بنوں میں پیش آیا جہاں ایک روز قبل ایک تھانے پر کیے گئے خود کش حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستانی طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG