رسائی کے لنکس

ماسکو میں 'برف کے شہر' کی تعمیر


مااسکو: برف باری کےبعد کا منظر
مااسکو: برف باری کےبعد کا منظر

مجوزہ شہر میں برف سے کئی عمارات بنائی جائیں گی جن میں ایک ہوٹل، ایک فٹنس کلب اور ایک قید خانہ بھی شامل ہوگا

فنِ تعمیر کے ماہرین اور مجسمہ ساز روس کے دارالحکومت ماسکو میں 'برف کےشہر' کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں جہاں اِن دنوں سردی کی شدت کے باعث درجہ حرارت نقطہٴ انجماد سے نیچے گرگیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ میں جمعرات کو آنے والی خبروں کےمطابق 20 مجسمہ ساز اور20 ماہرینِ تعمیرات مل کر دارالحکومت کےایک پبلک پارک کی ڈھائی ہزار میٹر اراضی پر یہ شہر تعمیر کریں گے۔

مجوزہ شہر میں برف سے کئی عمارات بنائی جائیں گی جن میں ایک ہوٹل، ایک فٹنس کلب اور ایک قید خانہ بھی شامل ہوگا۔

شہر کی تعمیر پانچ روز تک جاری رہے گی جس کےدوران تخلیق کار ایک ہزار کیوبک میٹر برف اور برف کے 500 بلاک استعمال کریں گے۔

یہ شہر روسی دارالحکومت میں موسمِ سرما کے دوران منائے جانے والے ایک 'برفانی میلے' کے سلسلے میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG