رسائی کے لنکس

ورلڈکپ فائنل کے بیشتر ٹکٹ بھارتی سپورٹرز کے پاس


میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے 90 فی صد ٹکٹ بھارتی سپورٹرز کے پاس ہیں۔
میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے 90 فی صد ٹکٹ بھارتی سپورٹرز کے پاس ہیں۔

بھارت کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل کی دوڑ سے باہر تو ہوگیا لیکن کل لارڈز کرکٹ گراونڈ بھارتی تماشائیوں سے بھرا دکھائی دے گا۔

لندن کے تاریخی گراونڈ لارڈز میں اتوار کو میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

فائنل مقابلے کے لیے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں جن میں نصف سے زائد ٹکٹس بھارتی تماشائیوں نے خریدے تھے۔

بھارتی نشریاتی ادارے 'این ڈی ٹی وی' بھارت، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے بھارتی تماشائی اس امید پر برطانیہ پہنچے تھے کہ ان کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔ لیکن تمام امیدوں پر پانی پھرنے کے باوجود وہ فائنل دیکھنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

بھارت کے ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوجانے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ فائنل کے بیشتر ٹکٹس واپس ہوجائیں گے۔ لیکن آئی سی سی کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر اب تک ایسا نہیں دیکھا گیا۔

ویب سائٹ پر ٹکٹ خریدنے کے خواہشمندوں کی آمد ضرور ہے البتہ ٹکٹس واپس کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹکٹس واپس کرنے والوں کے لیے ویب سائٹ پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے جہاں ٹکٹس خریدنے کے خواہش مند بہت ہیں لیکن واپس کرنے والے کم ہیں۔

آئی سی سی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بیشتر بھارتی تماشائی برطانوی شہری بھی ہیں اس لیے فائنل میں ممکنہ طور پر وہ میزبان ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل اور انگلینڈ نے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائی کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟ یہ فائنل کے روز ہی معلوم ہوسکے گا۔

XS
SM
MD
LG