رسائی کے لنکس

شمالی کوریا میں قید امریکی شہری سے والدہ کی ملاقات


میوگئی بئی
میوگئی بئی

کینیتھ بئی کو ریاست کے خلاف ’’غیر دوستانہ کارروائی‘‘ کے الزام میں مئی میں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

شمالی کوریا میں گزشتہ 11 ماہ سے قید امریکی شہری سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ پیانگ یانگ پہنچی ہیں۔

میوگئی بئی جمعہ کو اپنے بیٹے کینیتھ بئی سے ملاقات کریں گی اور توقع ہے کہ وہ شمالی کوریا میں پانچ روز تک مقیم رہیں گی۔

کینیتھ بئی کو ریاست کے خلاف ’’غیر دوستانہ کارروائی‘‘ کے الزام میں مئی میں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کینیتھ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت اچھی نہیں۔

شمالی کوریا نے اگست میں امریکی ایلچی رابرٹ کنگ کو پیانگ یانگ آکر کینیتھ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست کرنے سے روک دیا تھا۔ حکام کے مطابق ان کا یہ دورہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔

45 سالہ کوریائی نژاد امریکی شہری کینیتھ بئی کو گزشتہ سال شمالی کوریا میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG