رسائی کے لنکس

سسپنس ، رومینٹک اور نئی تھریلر فلم 'پھر' ریلیز ہوگئی


سسپنس ، رومینٹک اور نئی تھریلر فلم 'پھر' ریلیز ہوگئی
سسپنس ، رومینٹک اور نئی تھریلر فلم 'پھر' ریلیز ہوگئی

بالی ووڈ ڈائریکٹراور پروڈیوسر وکرم بھٹ رومینٹک تھریلرفلمیں بنانے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ "فریب"، "راز" اور" 1920 "جیسی فلموں کے ذریعے وکرم بھٹ نے بالی ووڈ کو کئی مشہور سسپنس اور ہاررفلمیں دی ہیں۔ ان کے پروڈکشن میں بنی نئی فلم "پھر "بھی اسی قسم کا سسپنس اور تھریلر لئے ہوئے ہے لیکن جس طرح کا سسپنس وکرم بھٹ نے" "1920 میں دکھایا تھا اس مہارت کی اس فلم میں کمی ہے ۔

کبیر ملہوترا (رجنیش دگل) اور سیا(روشنی چوپڑا) میاں بیوی ہیں۔ ایک دن اچانک سیا گھر سے غائب ہوجاتی ہے ۔ کسی کو بھی سمجھ نہیں آتا کہ آخر سیاکہاں گئی ۔ سیا کو تلاش کرنے کے لئے کبیر ، دشا (ادا شرما) کی مدد لیتا ہے ۔ دشا کے پاس سپر نیچرل پاور یعنی ایسی غیر مرئی قوت ہے جس کے ذریعے وہ دشا کا پتہ لگا سکتی ہے ۔ دشا، سیا کو تلاش کرنے کے لئے کئی اشارے بتاتی ہے لیکن ان اشاروں کی تکمیل تک کبیر الجھتا چلا جاتا ہے ۔ دشا اپنی اندیکھی قوت کے ذریعے سیا کو کس طرح تلاش کرپاتی ہے ، یہی فلم کی اصل کہانی ہے۔

کہانی کو سسپنس اور تھریلر کے ہندی فلموں کے روایتی سانچے میں ڈھالا گیا ہے جس میں فلم دیکھنے والوں کو چونکادینے کی کوشش کئی جگہ ناکام محسوس ہوئی ہے۔ فلم کافی حد تک ادا شرما اور رجنیش دگل کے گرد گھومتی ہے ۔ویسے بھی ادا اور رجنیش کی جوڑی فلم "1920" میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ "پھر" میں بھی ادا کواپنے بے پروا حسن کی خوب صورتی کو دکھانے کا موقع ملا ہے۔

فلم اپنا خرچہ نکال لے گی ۔اصل میں فلم کے لئے چیلنج اس کی کہانی نہیں بلکہ اسی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم "آرکشن "ہے ۔" آرکشن" پر پہلے ہی کئی تنازعات کھڑے ہیں ، ان تنازعات کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ "آرکشن" کو پہلے ہی کافی پبلسٹی مل گئی ہے۔" آرکشن" کے سامنے ویسے بھی یہ فلم ٹک نہیں پائے گی۔

لیکن فلم "پھر "کے حق میں پھر بھی کئی باتیں جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہی فلمسازنے اسے "آرکشن "کے ساتھ ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سب سے بڑی وجہ بھارت میں چھٹیاں اور تہوار کا موسم ہے۔ اس بار رکشا بندھن اور بھارت کے یوم آزادی کی چھٹی کو ملاکر لگاتار تین دن کی چھٹیاں ہیں۔ ان چھٹیوں کا فائدہ" پھر "کو ضرور ملے گا۔

"آرکشن "پر تنازع کے سبب" پھر" کو فائدہ ملے گا۔ اترپردیش اور پنجاب میں" آرکشن "کی ریلیز پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے لوگ" پھر" کے لئے ٹکٹ کاوٴنٹر پر ضرور آئیں گے۔

فلم کی اچھی لوکیشنز لوگوں کو اپنی طرف کھینچیں گی ۔ وکرم بھٹ نے سب سے مہنگے شپ کو شوٹنگ کے لئے کرائے پر لیا تھا ۔ برطانیہ کی "دی آئس میڈین "نام کی لگژری شپ کے لئے وکرم کو چھ ہزار پاوٴنڈ یومیہ کرایہ اداکرنا پڑتا تھا۔

XS
SM
MD
LG