رسائی کے لنکس

کارکنوں کی گرفتاروں کے خلاف ایم کیو ایم رہنماؤں کی بھوک ہڑتال


بھوک ہڑتالی کیمپ کراچی پریس کلب پر لگایا گیا ہے جہاں رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم خان آفریدی کی سربراہی میں گزشتہ روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، جبکہ متعدد ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے کارکنوں کو زیرحراست لینے اور دفاتر پر چھاپوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کر دی ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کراچی پریس کلب پر لگایا گیا ہے جہاں رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم خان آفریدی کی سربراہی میں گزشتہ روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں جبکہ متعدد ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر ایم کیو ایم کے چھ کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے جمعرات کی صبح آئی جی پولیس کو فون کرکے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق، یہ کارکنان گلستان جوہر سیکٹر سے حراست میں لیے گئے تھے۔

شہری انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد تعینات کر رکھی ہے، تاکہ فوری طور پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں بلاجواب اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق بھوک ہڑتال کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں رہ گیا۔

ایم کیو ایم کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش میں ہیں کہ ایم کیو ایم احتجاج کے اگلے مرحلے میں اپنے منتخب ایوان نمائندوں سے استعفے دلوانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

رہا ہونے والے کارکنوں میں ارسلان علی، محمدعدیل، طلحہ علی، وقاص احمد، غلام مرتضیٰ اور ذیشان بشیر شامل ہیں۔

جمعرات کو بھوک ہڑتال کے دوران کمیٹی کے بزرگ رکن اویس الحسن بے ہوش ہو گئے جنہیں میڈیکل کیمپ منتقل کیا گیا اور طبی امداد دی گئی۔

XS
SM
MD
LG