رسائی کے لنکس

کراچی: ایم کیو ایم نے وسیم اختر کو میئر نامزد کردیا


میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا فیصلہ منگل کو ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس میں کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے رہنما وسیم اختر کو کراچی کی بلدیاتی حکومت کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا فیصلہ منگل کو ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس میں کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے دونوں عہدوں کے لئے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے میئرشپ کا فیصلہ رائے شماری سے کیا ہے۔ رائے شماری میں کسی کے بھی حق میں 100 فیصدووٹ نہیں آئے لہذا وسیم اخترکراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر ہوں گے۔

وسیم اختر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ہیں اور اس سے پہلے وہ کئی اہم عہدوں اور وزارتوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 5 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع شرقی سے چیئرمین کی سیٹ پر انتخاب لڑا تھا۔

وہ قومی اسمبلی کے رکن رہنت کے علاوہ سندھ کے صوبائی مشیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

ارشد وہرہ سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع وسطی سے چیئرمین کی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ندیم نصرت کے مطابق رابطہ کمیٹیز کے اجلاس کے دوران ہی فاروق ستار اور نسرین جلیل کو پارٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG