رسائی کے لنکس

ایم کیو ایم کا پاکستانی کشمیر کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان


گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے بار ے میں ایک تنقیدی بیان کے بعد ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) نے پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد اب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت سے بھی علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی ہی کی حکومت برسر اقتدار ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم سے متعلق تنقید پر اس جماعت نے سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ایم کیو ایم کے ایک سینیئر رہنما فارو ق ستار نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ’’غیر جمہوری رویے‘‘ کو بڑے عرصے سے برداشت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے اور اس پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو گی اور انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اپنے استعفے کشمیر کے وزیراعظم چوہدری مجید کو بھیجوا دیں گے۔

ایم کیوایم اس سال اپریل میں پیلپز پارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت میں شامل ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG