رسائی کے لنکس

زمبابوے: رابرٹ موگابے کی مغربی ممالک کو تبنیہہ


اتوار کے روز اپنے بیان میں مسٹر موگابے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کو اُن کی حکومت کو ہراساں کرنے سے باز رہنا چاہیئے۔

زمبابوے کے صدر رابرٹ موبانے نے اپنی حکومت کے خلاف مغربی پابندیوں کے امکان کے رد ِ عمل میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو زمبابوے میں موجود غیر ملکی مغربی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اتوار کے روز اپنے بیان میں مسٹر موگابے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کو اُن کی حکومت کو ہراساں کرنے سے باز رہنا چاہیئے۔

89 سالہ موگابے کا یہ بھی کہنا تھا کہ گو کہ زمبابوے میں امریکی اور برطانوی کمپنیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ روا رکھا گیا ہے لیکن ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب زمبابوے یہ کہے گا کہ ’جیسا کروگے ویسا بھروگے۔‘

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے زمبابوے میں گذشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ طور پر کسی دھاندلی کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔
XS
SM
MD
LG