رسائی کے لنکس

logo-print

ٹی 20 کرکٹ، محمد عرفان کی تاریخی پرفارمنس


فائل فوٹو

اسی میچ میں پاکستان کے وہاب ریاض نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 3 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 17 دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف ایک رن دے کر دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد عرفان نے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹ کے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کو پیویلین کی راہ دکھائی اور پھر اگلے ہی اوور میں ایوین لوئس کو بھی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

محمد عرفان نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 23 ڈاٹ بالز کرائیں اور صرف ایک رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ ہے۔

تاہم ریکارڈ پرفارمنس کے باوجود محمد عرفان کی ٹیم اس میچ میں147 رنز کا دفاع نہ کر سکی اور ابتدائی نقصان کے باوجود برینڈن کنگ کے 60 رنز کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹ نے 148 رنز کا مطلوبہ ہدف 7 گیندوں پہلے چار وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

اسی میچ میں پاکستان کے وہاب ریاض نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 3 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 17 دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان پاکستان کی جانب سے اب تک 20 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 33 اعشاریہ 6 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG