رسائی کے لنکس

افغانستان کے بیٹسمین محمد شہزاد ورلڈ کپ سے باہر


افغانستان کے زخمی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 سے باہر ہوگئے ہیں۔

ان کی جگہ اکرام علی خیل کو افغان اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد شہزاد پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

انہوں نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں شرکت کی تھی اور بالترتیب 7 اور صفر رنز بنائے تھے تاہم تکلیف بڑھنے کی وجہ سے اب وہ ورلڈ کپ کا حصہ نہیں رہیں گے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد شہزاد کی جگہ اکرام خیل کو افغانستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محمد شہزاد 2015 کے ورلڈ کپ سے اب تک 55 اننگز میں ایک ہزار 843 رنز بناکر افغانستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

محمد شہزاد کے متبادل علی خیل آئی سی سی انڈر۔ 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2018ء میں افغان اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہوں نے ایونٹ کی چار اننگز میں 185 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے گزشتہ سال آئرلینڈ کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

کسی بھی متبادل کھلاڑی کی باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شمولیت سے قبل ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے لہذا کمیٹی نے محمد شہزاد کی جگہ اکرام خیل کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

XS
SM
MD
LG