رسائی کے لنکس

کراچی میں 9 محرم کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

جلوس روایتی راستوں ہوتا ہوا گزرا اور پرامن طور پر کھار ادر پہنچا جبکہ جلوس کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا میں نماز ظہرین ادا کی

کراچی میں سخت سیکورٹی حصار میں منگل کی دوپہر شاہ خراساں نشتر پارک سے نکلنے والا 9 محرم کا جلوس پرامن طور پر کھارادر کی حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس پیغمبر اسلام کے نواسےحضرت امام حسین ، ان کے اہل خانہ اور دیگر رفقہ کی قربانیوں کی یاد میں ہر سال پہلے اسلامی مہینے کے ابتدائی عشرے میں نکالے جاتے ہیں۔

منگل کو نکلنے والا نو محرم کا جلوس بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا جو نہایت مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا۔

جلوس کے لئے پولیس ، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے جبکہ ٹریفک کو اس دوران متبادل راستوں سے گزارا گیا ۔ اس دوران شہر بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہی۔

جلوس میں داخلے کے لئے مخصوص پوائنٹس بنائے گئے تھے اور شرکا صرف انہی پوائنٹس سے جلوس میں شریک ہوسکتے تھے ۔

شرکا کو داخل کے وقت جامع تلاشی کے بعد ہی آگے بڑھنے دیاجارہا تھا جبکہ درمیان میں سے کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

کراچی: 9 محرم کے جلوس کی تصویری جھلکیاں

جلوس میں شامل ذوالجناح
1/18 جلوس میں شامل ذوالجناح
جلوس کے شرکا ذوالجناح سے اظہار محبت کرتے ہوئے
2/18 جلوس کے شرکا ذوالجناح سے اظہار محبت کرتے ہوئے
ذوالجناح کی ایک اور جھلک
3/18 ذوالجناح کی ایک اور جھلک
نو محرم کے جلوس میں شامل علم
4/18 نو محرم کے جلوس میں شامل علم
جلوس شرکا کے لئے لگائی گئی سبیل
5/18 جلوس شرکا کے لئے لگائی گئی سبیل
شرکا میں دودھ اور شربت تقسیم کیا جارہا ہے
6/18 شرکا میں دودھ اور شربت تقسیم کیا جارہا ہے
روایتی مشکیزے اور مٹی کے پیالے میں پانی پیتے لوگ اور ایک رضاکار
7/18 روایتی مشکیزے اور مٹی کے پیالے میں پانی پیتے لوگ اور ایک رضاکار
علم سے اظہار عقیدت کرتا ایک شخص
8/18 علم سے اظہار عقیدت کرتا ایک شخص
علی اصغر کے جھولے کی شبیہ اور عقیدت مندوں کا رش
9/18 علی اصغر کے جھولے کی شبیہ اور عقیدت مندوں کا رش
عباس علمدار کی یاد تازہ کرتا ایک علم
10/18 عباس علمدار کی یاد تازہ کرتا ایک علم
ایک لڑکی ذوالجناح کو عقیدت سے چومتے ہوئے 
11/18 ایک لڑکی ذوالجناح کو عقیدت سے چومتے ہوئے 
ایک شخص ذوالجناح کی لگام تھامے ہوئے ہے
12/18 ایک شخص ذوالجناح کی لگام تھامے ہوئے ہے
جلوس کا آغاز۔ اسکاؤٹ رضاکاروں کی شرکت
13/18 جلوس کا آغاز۔ اسکاؤٹ رضاکاروں کی شرکت
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں انتقال کرجانے والے افراد کی تصاویر
14/18 کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں انتقال کرجانے والے افراد کی تصاویر
طبی کیمپ کا ایک منظر
15/18 طبی کیمپ کا ایک منظر
شرکا کی چیکنگ کے لئے بنایا گیا سیکورٹی پوائنٹ
16/18 شرکا کی چیکنگ کے لئے بنایا گیا سیکورٹی پوائنٹ
جلوس میں شامل کچھ اور علم
17/18 جلوس میں شامل کچھ اور علم
ایک اور چیکنگ پوائنٹ جہاں شرکا کی جامع تلاشی لی گئی
18/18 ایک اور چیکنگ پوائنٹ جہاں شرکا کی جامع تلاشی لی گئی
Previous slide
Next slide

سیکورٹی کی غرض سے ہی ایم جناح روڈ، صدر اور جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام گلیاں مکمل طور پر سیل رہیں جبکہ تمام کاروباری مراکز اور دکانیں دو روز پہلے ہی پولیس نے سیل کردی تھیں۔

جلوس روایتی راستوں ہوتا ہوا گزرا اور پرامن طور پر کھار ادر پہنچاجبکہ جلوس کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا میں نماز ظہرین ادا کی ۔ یہاں بھی تلاشی کا عمل جاری رہا اور شرکا کو سخت چیکنگ کے بعد ہی مزید آگے جانے کی اجازت تھی۔

وی او اے سمیت تمام میڈیا نمائندوں کو مخصوص پاسز دکھاکر ہی جلوس کی کوریج کی اجازت تھی ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیا تھا کہ شہر میں موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم موبائل اور انٹرنیٹ سروس دن بھر بلاتعطل جاری رہی۔

جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس اور رینجرز کے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ کچھ شوٹرز کو بلند عمارتوں اور پلوں پربھی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات تھیں جبکہ جلوس کے راستوں پر اسکینرزبھی نصب تھے۔

بدھ کو یوم عاشور ہے جس کے لئے مزید سخت سیکورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ بدھ کو جلوس صبح نو بجے برآمد ہوگا جبکہ صبح سات بجے نشتر پارک میں خصوصی مجلس بھی منعقد ہوگی۔

کراچی میں 9 محرم کا جلوس
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:02 0:00

This item is part of
XS
SM
MD
LG