رسائی کے لنکس

امریکی فوج کے سربراہ کی افغان اور پاکستانی رہنماؤں کو یقین دہانی


ہفتےکےروزامریکی افواج کےسربراہ ایڈمرل مائیک ملن نےافغانستان اورپاکستان کےاعلیٰ عہدے داروں کو یقین دلایا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر کی تبدیلی سےلڑائی کےطریقہٴ کارپرکسی طرح کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جنرل مک کرسٹل کی علیحدگی کے بعد ملٹری اور سولین لیڈروں سے ملاقات کے لیے ملن نے افغانستان کا دورہ کیا۔ دورے سے قبل، مشن کی حکمتِٕ عملی کے بارے میں ملن نے کہا کہ اِس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

افغان صدارتی ترجمان، وحید عمر نے مک کرسٹل کے استعفے کو ‘بدقسمتی’ قرار دیا۔ تاہم، اُنھوں نے مک کرسٹل کی جگہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ڈیوڈ پرنیاس کی تقرری کا خیرمقدم کیا۔

بعد ازاں ہمسایہ پاکستان میں خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔ ملن نےصدر آصف علی زرداری اور فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ملاقات میں اپنے اِس پیغام کا اعادہ کیا۔

XS
SM
MD
LG