رسائی کے لنکس

شہریوں کے فنگر پرنٹ چرا کر جرائم کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار


ڈیٹا چرانے والے گروہ سے بازیافت ہونے والا سامان۔
ڈیٹا چرانے والے گروہ سے بازیافت ہونے والا سامان۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے ایک ایسے گروہ کے رکن کو حراست میں لیا ہے جو نادرا اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک رسائی اور شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے اور سیلیکون سے ان کے فنگر پرنٹ کی کاپی تیار کر کے مختلف وارداتوں میں استعمال کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 ہزار 6 سو سے زائد شہریوں کے سیلیکون سے تیار کیے گئے فنگر پرنٹس کی کاپیاں ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ان فنگر پرنٹ کی کاپی بیظیر انکم سپورٹ پروگرام، غیر قانونی گیٹ وے، جعلی ضمانتوں سمیت متعدد جرائم میں استعمال کر رہے تھے۔ اس گروہ میں شامل مختلف موبائل فون کمپنیوں کے اور ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی مجموعی تعداد چھ سے زیادہ ہے۔

ایف آئی اے ملتان کے سائبر کرائم ونگ کے انچارج حسن جلیل کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ان جعلی سلیکون انگوٹھے کے ذریعے موبائل فونز کی سمیں بھی ایشو کر رہا تھا جو مختلف جرائم میں استعمال ہو رہی تھیں۔ ہم اس وقت ایک گروہ کے ملزم علمدار کو گرفتارکر کے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں"۔

ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے ووٹرز کی فہرستیں، ٹریسنگ پیپرز، سیلیکون شیشیاں، سم ڈیوائس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ اب تک کی تفتیش کے مطابق ایک کروڑ کی مالیت کا فراڈ کر چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے نے اس کیس کی درج ایف آئی آر میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG