رسائی کے لنکس

ممبئی پر مبینہ حملے کی سازش کے الزام میں دو لوگ گرفتار


ممبئی
ممبئی

سرکاری اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز مہاراشٹر کی انسدادِ دہشت گردی کے خصوصی دستے (اے ٹی ایس) نے شہر کے اہم مقامات ، جِن میں پیٹرول کی اہم تنصیبات بھی شامل ہیں، پر مبینہ حملے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 39سالہ عبدالطیف، 23سالہ ریاض رشید کو وسطی ممبئی سے گرفتار کیا گیا۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ ، کے پی رگون نے کہا کہ یہ مشتبہ دہشت گرد شہر کے تین اہم مقامات جِن میں حکومتی تحویل میں چلنے والی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن ، ٹھکر مال اور منگل داس مارکیٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اور یہ کہ کسی انکل نامی شخص کے حکم پر کوئی بڑی واردات کرنے کی تیاری میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد کے پاس سے شہر کی اہم جگہوں کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ تاہم، اے ٹی ایس نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ حراست میں لیے گئےافراد کا کوئی پولیس ریکارڈ نہیں ہے۔ اِن دونوں افراد کو 18مارچ تک پولیس حراست میں دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG