رسائی کے لنکس

ممبئی حملے میں ایک بھارتی ملوث ہو سکتا ہے: پہلی بار بھارت کا اعتراف


ممبئی حملے میں ایک بھارتی ملوث ہو سکتا ہے: پہلی بار بھارت کا اعتراف
ممبئی حملے میں ایک بھارتی ملوث ہو سکتا ہے: پہلی بار بھارت کا اعتراف

بھارت نے پہلی بار یہ اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث عسکریت پسندوں میں سے ایک بھارتی ہوسکتا ہے۔

یہ اعتراف مرکزی وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔

پی چدم برم نے کہا کہ ممبئی حملوں کی سازش کرنے والوں میں سے ایک مشتبہ شخص جِس کو ہم کافی دِنوں سے جانتے ہیں، بھارتی شہری ابو جندال ہوسکتا ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اُس مشتبہ شخص کی آواز کے نمونوں کا حصول ضروری ہے تاکہ ابو جندال کی شناخت کا تعین کیا جاسکے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ بھارتی ہو سکتا ہے تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بہت پہلے دراندازی کر کے بھارت میں آگیا ہو اور اُس نے یہاں کے لب و لہجے اور انداز و اطوار کو اختیار کر لیا ہو اور یہاں بولے جانے معروف الفاظ سیکھ لیے ہوں، یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ وہ بھارت سے پاکستان گیا ہو اور وہاں عسکریت پسندوں نے اُسے اپنا لیا ہو۔

واضح رہے کہ ابو جندال کے بارے میں شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی ممبئی حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل ہے اور اُس کا اصل نام ذبیح الدین انصاری ہو سکتا ہے۔ وہ اورنگ آباد میں ہتھیار رکھنے اور گجرات کے وزیرِ اعلیٰ نریندر مودی کے قتل کی مبینہ سازش میں بھی مطلوب ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG