رسائی کے لنکس

ممبئی حملوں کے ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے، پاکستان کا بھارت سے مطالبہ


ممبئی میں دوہزارآٹھ کے حملوں کی سالگرہ کا ایک منظر
ممبئی میں دوہزارآٹھ کے حملوں کی سالگرہ کا ایک منظر

حکام کا کہنا ہے کہ محمد اجمل قصاب کے پاس بہت اہم ثبوت ہیں اور ان حملوں کےلئے دوسرے پاکستانی ملزمان پر مقدمہ چلانے کےواسطے قصاب کی پاکستان میں موجودگی قانونا ضروری ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے واحد زندہ بچ جانیوالے ملزم کو پاکستان کے حوالے کردے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے دیگر سات ملزمان پر مقدمہ چلانے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کی تحویل میں اس ملزم کی گواہی پاکستان میں لی جائے۔ ان حملوٕں میں ایک سو چھیاسٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد اجمل قصاب کے پاس بہت اہم ثبوت ہیں اور ان حملوں کےمبینہ ذمہ دار دوسرے پاکستانی ملزمان پر مقدمہ چلانے کےلیے قصاب کی پاکستان میں موجودگی قانوناً ضروری ہے۔

ایک ترجمان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی شہری فہیم انصاری کی بھی حوالگی چاہتے ہیں جس نے ملزمان کو مبینہ طور پر ممبئی کے خاص مقامات کے نقشے فراہم کیے تھے۔

قصاب کے مقدمہ کی سماعت مارچ میں ختم ہوئی تھی جسکا فیصلہ تین مئی کو سنایا جائیگا۔

قصاب پر اگر قتل اور بھارت کے خلاف جنگ کرنے کے الزامات ثابت ہوگئے تو اسے سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔۔

XS
SM
MD
LG