رسائی کے لنکس

ممبئی انڈینز آئی پی ایل 2019 کی فاتح


فائنل جیتنے کے بعد ممبئی انڈیئنز کے کھلاڑی لاستھ مالنگا کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں
فائنل جیتنے کے بعد ممبئی انڈیئنز کے کھلاڑی لاستھ مالنگا کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں

لاستھ مالنگا کے شاندار آخری اوور کے باعث ممبئی ممبئی انڈینز، انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جیت گئی۔ ممبئی انڈیئنز نے چوتھی دفعہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتا ہے۔

ممبئی انڈینز کے ڈی کاک اور روہیت شرما نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 45 رنز جوڑے۔ اس موقع پر روہیت شرما اور ڈی کاک دونوں ہی 45 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں تواتر کے ساتھ گرنے لگیں۔ تاہم پولارڈ نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور ممبئی انڈیئنز مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹیں کھو کر 149 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

ماہرین کا خیال تھا کہ جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ تاہم جواب میں واٹسن کی 59 گیندوں پر 80 رنز کی دھواں دار اننگ کے باوجود چنائی سوپر کنگز یہ فائنل صرف ایک رن سے ہار گئی۔

چنائی سوپر کنگز کو میچ کے آخری اوور میں جیت کیلئے 9 رنز درکار تھے۔ آخری اوور کرانے کیلئے لاستھ مالنگا کو بلایا گیا۔ وہ اس سے پہلے تین اووروں میں 42 رنز دے کر مہنگے بالر ثابت ہوئے تھے۔ اُنہوں نے ایک کیچ چھوڑ دیا تھا اور ایک آسان رن آؤٹ کرنے میں بھی ناکام رہے تھے۔ تاہم آخری اوور کی پانچ گیندوں پر اُنہوں نے 7 رنز دیے۔ یوں آخری گیند پر چنائی سوپر کنگز کو یہ فائنل جیتنے کیلئے دو رنز درکار تھے۔ لیکن اُنہوں نے آخری گیند پر ایک سلو یارکر پھینکا جس پر چنائی سوپر کنگز کے بیٹسمین ٹھاکر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور یوں ممبئی انڈینز نے یہ فائل ایک رن سے جیت کر چوتھی مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ اُن کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اُن کی ٹیم کی بالنگ خاص طور پر شاندار رہی۔

ہارنے والی ٹیم چنائی سوپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم کیلئے یہ سیزن اچھا رہا۔ تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین توقع کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے۔

جسپریت بمرا کو چار اوورز میں 14 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا جبکہ آندرے رسل سیزن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

XS
SM
MD
LG