رسائی کے لنکس

پاکستانی سیاست میں واپسی کا عندیا


پاکستانی سیاست میں واپسی کا عندیا
پاکستانی سیاست میں واپسی کا عندیا

اتوار کی شام پرویز مشرف سیئٹل میں ‘فرینڈز آف پاکستان فرسٹ’ نامی تنظیم کی طرف سےمنعقدہ عشائیے میں خطاب کریں گے

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے عندیہ دیا ہے کہ اُن کی پاکستانی سیاست میں واپسی کے لیے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے پارٹی رجسٹر ہو چکی ہے۔

براہ راست یہ کہے بغیر کہ یہ پارٹی اُن کے لیے رجسٹر کی گئی ہے اور وہ اُس کی لیڈرشپ سنبھالیں گے، اِس سوال کے جواب میں کہ کیا آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے کوئی پارٹی رجسٹر ہوئی ہے ، اُنوبں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ہوئی ہے۔’

اِس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اِس پارٹی کی لیڈرشپ سنبھالیں گے، اُنوکں نے کہا: ’ اگر پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی لیڈرشپ سنبھالوں، تو میں ضرور سنبھالوں گا۔’

پارٹی کے کوآرڈینیٹر جنرل مشرف کے سابق وکیل بیرسٹر سیف ہوں گے۔

مسٹر مشرف امریکی ریاست واشنگٹن کے صدر مقام سیئٹل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اتوار کی شام وہ سیئٹل میں ‘فرینڈز آف پاکستان فرسٹ’ نامی تنظیم کی طرف سے منعقد کیے گئے عشائیے میں خطاب کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔

اُنوجں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ میڈیا کو انٹرویو نہیں دیتے رہے لیکن وہ جلد ہی دوبارہ میڈیا سے بات چیت شروع کریں گے۔

XS
SM
MD
LG