رسائی کے لنکس

کوک اسٹوڈیو کا منفرد انداز، خواجہ سرا جوڑی کا کمال


خواجہ سراؤں کی جوڑی نغمہ اور لکی
خواجہ سراؤں کی جوڑی نغمہ اور لکی

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی کو اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دینے پر سوشل میڈیا میں بہت سراہا جا رہا ہے اور بہت سے سوشل میڈیا یوزرز نے اس کی بڑی تعریف کی ہے۔

پاکستانی میوزک میں یوں تو کئی تجربات ہوتے آئے ہیں لیکن جو شہرت اور مقبولیت 'کوک اسٹوڈیو' کے حصے میں آئی, وہ موسیقی کے کسی دوسرے پروگرام کو حاصل نہیں ہوئی۔

فوک، پوپ اور پرانے گانوں کو جب تازہ اور نکھری ہوئی آوازوں اور ماڈرن آرکسٹرا کے ساتھ پیش کیا گیا تو نوجوان نسل بھی ان گانوں پرجھوم جھوم اٹھی۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 کی شروعات ہوا چاہتی ہے اور اس کی ایک جھلک سامنے آتے ہی ہر طرف اسی کے چرچے ہیں. اس کی وجہ کوک اسٹوڈیو میں پیش کی جانے والی خواجہ سراؤں کی جوڑی ’نغمہ اور لکی‘ ہے۔ سب ہی اسے منفرد اور قابلِ تعریف تجربہ قرار دے رہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ اس لیے بھارتی میڈیا نے بھی خواجہ سراؤں کی کوک اسٹوڈیو میں پرفارمنس کو خصوصی کوریج دی ہے اور اسے "دل جیتنے والی کوشش" قرار دیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے تعارفی پرومو میں شہرۂ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم "ہم دیکھیں گے" میں جن آرٹسٹوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ان میں لیجنڈری عابدہ پروین، عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور دیگر مشہور پاکستانی گلوکاروں سمیت خواجہ سرا نغمہ اور لکی کی آوازیں بھی شامل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی کو اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دینے پر سوشل میڈیا میں بہت سراہا جا رہا ہے اور بہت سے سوشل میڈیا یوزرز نے اس کی بڑی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹرصارف ماریہ لکھ پت کا کہنا تھا خواجہ سراؤں کی آواز میں گیت دنیا کو واضح پیغام ہے۔ کوک اسٹوڈیو قابل تعریف ہے۔

ایک اور یوزر ماہا نے کہا کہ جی ہاں یہ کوک اسٹوڈیو ہے جو ہر دفعہ کچھ نیا لے کر آتے ہیں۔

ٹوئٹر استعمال کرنے والے عمیر عابد نے جذباتی پیغام میں گانے کے بول دہراتے ہوئے کہا کہ جب نغمہ اور لکی نے یہ بول ادا کیے کہ "جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو" تو میری آنکھوں میں ندامت کے آنسو آگئے اور نظروں کے سامنے وہ لمحے گھوم گئے جب خواجہ سراؤں کو حقارت کی نظرسے دیکھا تھا۔

XS
SM
MD
LG