رسائی کے لنکس

مسلمان امام نے امریکی ایوانِ نمائندگان میں دعا کی


امریکی ایوانِ نمائندگان
امریکی ایوانِ نمائندگان

مسلمان امام نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اجلاس کی کارروائی کے آغاز پر دعا کی۔ یہ اعزاز چند ہی مسلمان مذہبی عالموں کے حصے میں آتا ہے۔

عبد اللہ این تپلی، جِن کا تعلق نارتھ کیرولائنا کی ڈیوک یونی ورسٹی سے ہے، اُنھیں آنے کی دعوت علاقے کے ڈیموکریٹک پارٹی کے رُکن ڈیوڈ پرائس نے دی تھی اور وہ بدھ کو مہمان چیپلن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اُنھوں نے خدائے برتر سےدُعا کی کہ ارکانِ کانگریس کو رہنمائی عطا کریں کہ وہ جنس، نسل اور مذہبی جذبات سے بالا تر ہو کر ملک کے شہریوں اور تمام عالم کی بہتر خدمت انجام دے سکیں۔

ڈیوک یونی ورسٹی کا کہنا ہے کہ ترکی میں پیدا ہونے والے این تپلی امریکہ کے کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں کُل وقتی طور پر کام کرنے والے چند مسلمان اماموں میں سے ایک ہیں۔

یونی ورسٹی کے مطابق اُن کا کام ڈیوک مسلم برادری کے لیے عالمِ دین، اورکسی بھی مذہب یا اعتقاد میں یقین رکھنے والے، اور بین المذاہب مذہبی رہنمائی کے فرائض انجام دینا ہے۔

XS
SM
MD
LG