رسائی کے لنکس

امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا جائے: اسلامی عسکریت پسندوں کی ویب سائٹ


امریکہ میں پیدا ہونے والے ایک کٹڑ مسلمان عالم نے ، امریکی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیں۔

اتوار کے روز اسلامی عسکریت پسندوں کی ایک ویب سائٹ’ أنور العولقي‘ میں پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے ، بقول ان کے ،دانستہ طور پر افغانستان اور عراق میں لاکھوں مسلمان شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس نے امریکی فوج کے ایک میجر ندال حسن کی تعریف کی ، جس پر پچھلے سال جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک فوجی مرکز فورٹ ہڈ میں 13 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ اس نے ویڈیو میں کہا کہ حسن نے جرات مندانہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پچھلے مہینے امریکی عہدےد اروں نے کہا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے سی آئی اے کو ، القاعدہ کے ایک کارکن العولقی کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کا اختیار دے دیا ہے ۔ العولقی امریکہ میں پیدا ہوا تھا اور اس کے والدین یمنی ہیں۔

العولقی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ یمن کے جنوبی مشرقی پہاڑی صوبے شبوہ میں روپوش ہے۔



XS
SM
MD
LG