رسائی کے لنکس

واشنگٹن: مسلم قائدین کا چار نکاتی ایجنڈے کا اعلان


مسلم کونسل کی پریس کانفرنس
مسلم کونسل کی پریس کانفرنس

اس سے پہلے امریکہ بھر سے آئے ہوئے ان قائدین نے اتوار کو پورے دن موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دہشت  گرد گروپ کے عقائد  سے نوجوان نسل کو بچانے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ مسلم رہنمائوں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ داعش جیسے شدت پسند گروپوں نے مسلمانوں کا سب سے زیادہ قتل عام کیا ہے

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا سامنا کرنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے، امریکہ میں مسلمان تنظمیوں کے اتحاد، 'یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشن' نے تعلیمی و سماجی استحکام کے چار نکاتی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں ملک بھر سے آئے ہوئے مسلم قائدین نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اِس مہم کی تفصیلات پیش کیں؛ اور بتایا کہ مسلمان امریکی معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے قومی سطح پر 'ملین ووٹر ڈرائیو' شروع کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، وہ سال میں ایک بار قومی سطح پر 'اوپن مسجد ڈے' منائیں گے، جبکہ ون امریکہ مہم کے ذریعے امریکی قوم میں اتحاد اور قومی اقدار کے فروغ کے لئے کام کریں گے اور مذہبی اقلیتوں، سماجی تنظمیوں اور مختلف گروپوں کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم تشکیل دیں گے۔

اس سے پہلے امریکہ بھر سے آئے ہوئے ان قائدین نے اتوار کو پورے دن موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دہشت گرد گروپ کے عقائد سے نوجوان نسل کو بچانے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ مسلم رہنمائوں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ داعش جیسے شدت پسند گروپ نے سب سے زیادہ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد مسلم برادری پر شبہ ناگزیر ہوجاتا ہے اور ان کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہے۔

اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے مسلم قائدین نے اپنے علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ بھی کیا اور ایک حتمی لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں کونسل کے رکن، پروفیسر زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم کمیونٹی کو متحرک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بقول اُن کے، 'ہماری کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعے مسلم نوجوانوں کو ہر قسم کی انتہاء پسندی سے بھی دور رکھا جائے'۔

XS
SM
MD
LG