رسائی کے لنکس

مسلمانوں کو ماہِ صیام کی آمد کا انتظار


مسلمانوں کو ماہِ صیام کی آمد کا انتظار
مسلمانوں کو ماہِ صیام کی آمد کا انتظار

دنیا بھر کے مسلمان چاند دیکھنے کےانتظار میں ہیں، تاکہ اسلام کے متبرک مہینے رمضان کا آغاز ہو جِس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔

رمضان، اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے جِس کے دوران مسلمان روزے دارصبح سے شام تک کھانے ، پینے اور جنسی تعلقات سے احتراز کرتے ہیں۔
توقع ہے کہ یہ بابرکت مہینہ بدھ سے شروع ہوگا جِس کا دارومدار ایک شام قبل چاند دیکھے جانے پر منحصر ہے۔

مشرقِ وسطیٰ اور دوسری جگہوں پر اِس سال رمضان ایسے وقت آرہا ہے جب گرمی کی شدت زوروں پر ہے۔ 2010ء کے پہلے چھ ماہ گرم ترین گزرے ہیں۔

1400سال قبل پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) پر قرآن نازل ہوا، جِس کی تعلیمات کی رو سے روزے فرض ہوئے۔

اِس ماہ کے دوران مسلمان دوست احباب کے لیے افطاری کی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں، جِس سے روزہ کھولا جاتا ہے۔

ماِ ہ رمضان کا اختتام ستمبر میں ہوگا، جب عید الفطر منائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG