رسائی کے لنکس

کشمیر: گھر میں گھس آنے والا چیتا تین دن بعد بحفاظت واپس


مادہ چیتا جسے مقامی زبان میں 'سیں' بھی کہتے ہیں پیر کے روز شکار کی تلاش میں ضلع ہٹیاں بالا کے دور دراز گاوں، بٹکھیتر میں گھس آیا اور ایک گھر کے مویشی باڑے کا دروازہ کھلا پاکر اندر داخل ہو گیا اور دیسی مرغیوں کا شکار کیا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جنگل کے قریب واقع ایک گاوں کے گھر میں شکار کے لیے گھس آنے والے چیتے کو لوگوں سے بچا کر تین روز بعد بحفاظت واپس جنگل بھج دیا گیا۔

واضع رہے کہ مادہ چیتا جسے مقامی زبان میں 'سیں' بھی کہتے ہیں پیر کے روز شکار کی تلاش مین ضلع ہٹیاں بالا کے دور دراز گاوں، بٹکھیتر میں گھس آیا اور ایک گھر کے مویشی باڑے کا دروازہ کھلا پاکر اندر داخل ہو گیا اور دیسی مرغیوں کا شکار کیا۔ اطلاع ملنے پر گاوں والوں نے چیتے کو مارنے کے لئے گھر کو گھیر لیا۔

لیکن، پاکستانی کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور جیتے کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔

پاکستانی کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات کے ناظم، نعیم ڈار نے 'وی او اے' کو بتایا کہ چیتے کو بحفاظت گھر سے بازیاب کرکے قریبی جنگل میں پہنچانے کے لئے محکمہ جنگلی حیات صوبہ خیبر پختونخواہ کے نتھیاگلی 'ورلڈ لائف پارک' کے عملے سے معاونت حاصل کی گئی اور چیتے کو ڈاٹ گن کے ذریعے بے ہوش کرنے کے بعد پنجرے میں بند کر کے وادی لیپہ کے موجی گینگ ریزرو میں واپس کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگل کے قریب رہنے والے لوگوں کو اپنی جان و مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

واضع رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آئے روز چیتے سمیت کئی جنگلی جانوروں کے دیہاتوں میں گھس کر لوگوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور اپنے مال مویشوں کو بچانے کے لئے انہپیں ہلاک کر دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ماہرین تحفظ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ آبادی کا جنگلوں کی طرف تجاوز کر جانے کی وجہ سے جنگلی حیات کے مسکن میں انسانی مداخلت کی وجہ سے شیر اور چیتے سمت جنگلی جانور آبادیوں کا رخ کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG