رسائی کے لنکس

قومی اسمبلی کا آخری اجلاس، اہم قانون سازی متوقع


قومی اسمبلی
قومی اسمبلی

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایوان زیریں کے آخری اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور انتخابی قوانین میں ترامیم سمیت کئی اہم بل پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان پارلیمان کے الگ الگ اجلاس پیر سے شروع ہوئے جن میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایوان زیریں کے آخری اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور انتخابی قوانین میں ترامیم سمیت کئی اہم بل پیش کئے جائیں گے۔

'' موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 16مارچ کوپوری ہو رہی ہے اور یہ اجلاس پانچویں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس ہو گا حکومت چاہتی ہے کہ اہم قانون سازی کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔’’

متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت سے علیحدگی کے بعد پارلیمان کے دونوں اجلاسوں کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ہفتہ کو کوئٹہ میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ بھی دونوں ایوانوں میں زیر بحث آئے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے اور حکومت و سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ منتخب ایوان کا پانچ سالہ مدت پوری کرنا ملک میں جمہوری عمل کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہو گی۔
XS
SM
MD
LG