رسائی کے لنکس

نئی ویڈیو کے ساتھ ’نقش‘ کی واپسی


’نقش‘ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو میں بالی وڈ کے جانے مانے کوریو گرافر شامک داور گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

تین مہینے کے وقفے کے بعد، کینیڈا میں قائم انڈو پاک میوزک بینڈ ’نقش‘ نے میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان دھوم دھام سے اور اپنے نئے میوزک ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔

تین مہینے کے دوران بینڈ ممبرز نے کینیڈا میں ہونے والی دیوالی فیسٹیول 2015 اور ’میوزیکل تندوری نائٹس‘ جیسی تقریبات میں حصہ لے کر رونقیں دوبالا کیں۔ ’نقش‘ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو میں بالی وڈ کے جانے مانے کوریوگرافر، شامک داور گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

شامک داور بالی وڈ کے کئی میگا اسٹارز کو کوریوگراف کر چکے ہیں، جبکہ آئیفا ایوارڈز اور فلم فئیر ایوارڈ جیسے شاندار ایونٹس میں بھی شامک داور اور ان کا گروپ اپنی پرفارمنس کا جادو جگا چکا ہے۔

’پچ میڈیا‘ کی پبلسسٹ عنبر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ نقش کا نیا میوزک ویڈیو ان کے پہلے البم ’سپ تک‘ کے گانے ’موسو‘ پربنایا گیا ہے۔

یہ البم کا پانچواں گانا ہے جس کا میوزک ویڈیو تیار کیا گیا ہے۔ ویڈیو کی شوٹنگ شامک کے سمرفنک میں بیل پرفارمنگ آرٹس سینٹر میں جون میں کی گئی تھی۔

ویڈیو سے متعلق بات کرتے ہوئے نقش کے مرکزی گلوکار داش کوبا۔۔ کا کہنا تھا ’یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ روہن نے اس گانے میں ڈانس کو جس طرح کوریوگراف کیا اور جو خوبصورت سیٹ لگائے گئے اس نے گانے کو مکمل کردیا ہے۔ شامک داوران سب کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔‘

XS
SM
MD
LG