رسائی کے لنکس

امریکی غبارے کی ناکام اڑان


امریکی غبارے کی ناکام اڑان
امریکی غبارے کی ناکام اڑان

امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کا ایک بڑا غبا رہ آسٹریلیامیں قائم ایک مرکزسے چھوڑے جانے کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

فٹ بال کے میدان کے برابراس غبارے کے ذریعے لاکھوں ڈالر مالیت کے سائنسی آلات فضا میں چھوڑے جا رہے تھے۔ سائنسدانوں کے منصوبے کے مطابق غبارے نے زمین سے 25 میل اوپر رہتے ہوئے سائنسی تحقیق میں مدد دینی تھی۔

غبارے کی تباہی کے مناظر آسٹریلوی نشریاتی ادارے ABC نے نشر کیے جن میں غبارہ چھوڑے جانے کے ساتھ ہی اس کے نیچے لٹکائے گئے سائنسی آلات زمین پر رگڑتے دیکھائی دیے اور کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد غبارے کی اڑان دیکھنے کے لیے آئے ہوئے افراد میں سے ایک کی گاڑی سے ٹکرا گئے۔

البتہ اِس تمام واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعت موصول نہیں ہوئیں۔

آسٹریلوی مرکز کے سربراہ روی سود (Ravi Sood) کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے جڑے تمام سائنسدان بہت مایوس ہیں ۔

XS
SM
MD
LG