رسائی کے لنکس

خلائی شٹل ڈسکوری کی پرواز مؤخر


خلائی شٹل ڈسکوری کی پرواز مؤخر
خلائی شٹل ڈسکوری کی پرواز مؤخر

ناسا نے خلائی شٹل ڈسکوری کے ایندھن کے ایک بیرونی ٹینک میں ہائیڈروجن گیس کے اخراج کا پتا چلنے کے بعد جمعے کی اس کی طے شدہ پرواز مؤخر کردی ۔

ناسا خلائی شٹل کے منتظمین پرواز کی نئی تاریخ کے تعین کے لیے ملاقات کررہے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر سے قبل پرواز ممکن نہیں ہے۔ ناسا کے عہدے دار جمعے کو تاخیر سے ایک نیوز کانفرنس کریں گے۔

ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس کے اخراج کا علم شٹل کے بیرونی ٹینکوں میں ہائیڈروجن بھرنے پر ہوا، جسے ایک دن کے بعد اپنی پرواز پر روانہ ہوناتھا۔

منصوبے کے مطابق ڈسکوری کو اس ہفتے کے شروع میں اپنے سفر پر روانہ ہوناتھا۔ لیکن تکنیکی مسائل اور اپنی پرواز کے مقام فلوریڈا میں خراب موسم کے باعث روانگی مؤخر کرنی پڑی۔

ڈسکوری کا چھ خلابازوں پر مشتمل عملہ اپنے 11 روزہ مشن کے دوران زمین کے گرد چکر لگاتی ہوئی تجربہ گاہ میں امریکی حصے کا آخری سامان پہنچائے گا۔ اس شٹل کے ذریعے انسانی شکل و شہبات رکھنے والا پہلا روبوٹ بھی خلا میں بھیجا جائےگا۔

یہ خلائی شٹل ڈسکوری کی اپنی 26 سالہ تاریخ کی آخری اور 39 ویں پرواز ہوگی۔ ناسا اپنے 30 سالہ خلائی شٹل پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے اگلے سال ڈسکوری کو ریٹائر کررہاہے۔

XS
SM
MD
LG