رسائی کے لنکس

خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نیا چیمبر نصب کردیا


خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نیا چیمبر نصب کردیا
خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نیا چیمبر نصب کردیا

ناسا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس کے خلابازوں نے منگل کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر روس کا تیار کردہ ایک نیا کمرہ نصب کردیا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ خلابازوں نے اٹلانٹس سے چھ میٹر کا ایک چیمبر الگ کرنے لیے خلائی شٹل کے مشینی بازو کا استعمال کیا اور پھر اس نئے چیمبرکونصب کرنے کے لیے خلائی اسٹیشن کے مشینی ہاتھ کو استعمال کیا ۔

راس ویت نامی اس چیمبر کی بدولت خلائی اسٹیشن پر سامان رکھنے کی مزید گنجائش پیدا ہوجائے گی اور روسی خلائی جہاز کے لیے ایک اور عرشہ میسر آجائے گا۔

خلائی شٹل اٹلانٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری مشن پرہے۔وہ اتوار کے روز اپنے محور میں گردش کرنے والے خلائی اسٹیشن پر پہنچی تھی۔

خلائی جہاز پر سوار چھ خلاباز ، خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ گذاریں گے اور اس دوران چھ خلائی چہل قدمیاں مکمل کریں گے جن میں سے پہلی پیر کے روز انجام پاچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG