رسائی کے لنکس

ناصر کھوسہ پنجاب کے نگران وزیرِ اعلیٰ ہوں گے


ناصر کھوسہ۔ فائل فوٹو
ناصر کھوسہ۔ فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ اچھی” شہرت کے حامل ہیں۔ وہ ملک کو جمہوری نظام کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے”۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ملاقات ہوئی۔ ملاقات صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوئی جس میں ناصر کھوسہ کے بطور نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لیے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے میاں نواز شریف سے مشاورت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے شکر گزار ہیں جو نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت کیلئے آئے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ اچھی” شہرت کے حامل ہیں۔ وہ ملک کو جمہوری نظام کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے”۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے انہوں نے بھی تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد ناصر کھوسہ کا نام تجویز کیا۔

سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ امید ہے کہ وہ نگران سیٹ اپ میں صوبے کو اچھی طرح چلائیں گے”۔

XS
SM
MD
LG