رسائی کے لنکس

امریکی قومی سلامتی کے مشیر سوئٹزرلینڈ میں چینی سفارت کار سے ملاقات  کریں گے


امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولو وین، فائل فوٹو
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولو وین، فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں منگل کے روز کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سالو وین رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ایک چینی سفارت کار سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات زیورخ میں بدھ کے روز ہو گی جس میں سالو وین چین کے سفارت کار یانگ جی چی کے ساتھ تجارت، تائیوان اور دیگر مسائل پر بات چیت کریں گے۔ یہ ملاقات ایک ایسے ماحول میں ہو رہی ہے جب دنیا کی ان دو سپر پاورز کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کی جانب سے باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے اس سے قبل کے وعدے کو پورا کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت 9 ستمبر کو صدر بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو کی روشنی میں دونوں ملکوں کے درمیان صورت حال سے ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے اقدامات کریں گے۔

دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے رہنماؤں کے درمیان تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 9 ستمبر کو صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب سے بات کی تھی، جس میں دونوں صدور نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات رائٹرز سے کی گئی ہیں)

XS
SM
MD
LG