رسائی کے لنکس

افغانستان سےواپسی پرنیٹو کےوزرا کا اتفاق


تالِن میں اجلاس کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سمیت تمام وزرائے خارجہ نے اختیارات کی منتقلی کی شرائط کی تائید کی

نیٹو کے وزرائے خارجہ نے استونیا کے دارالحکومت میں اپنے اجلاس کے دوران افغانستان کا کنٹرول اِسی سال افغان حکومت کو منتقل کرنے کا کام شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

تالِن میں اجلاس کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سمیت تمام وزرائے خارجہ نے اختیارات کی منتقلی کی شرائط کی تائید کی۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فو راسمُوسَین نے کہا ہے کہ 2010 کے دوران نیٹو کے سامنے اصل کام اپنے اقتدارِ اعلیٰ کو بروئے کار لانے میں افغان حکومت کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہری اور اُن ملکوں کے شہری ، جنہوں نے افغانستان کے لیے فوجیں فراہم کی ہیں، اس سمت میں نمایاں پیش رفت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ہلری کلنٹن نے خبر دار کیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے برسوں میں طالبان بدستور ایک خطرہ بنے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کوئى ایسی مقامی سکیورٹی فورس تشکیل دینے کے لیے کام کررہا ہے ، جو لوگوں کو تحفط فراہم کرسکے اور اُن میں سلامتی کا کوئى احساس پیدا کرسکے۔

افغانستان میں 40 سے زیادہ ملکوں سے آئے ہوئےنیٹو کے تقریباً 80 ہزار فوجی تعینات ہیں۔

XS
SM
MD
LG