رسائی کے لنکس

مونٹی نیگرو کو نیٹو میں شمولیت کی دعوت


نیٹو کے سکریٹری جنرل، ژاں اسٹولٹن برگ نے یہ اعلان بدھ کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ اُنھوں نے اس پیش رفت کو ایک ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیا۔ یہ ملک کسی زمانے میں یوگوسلاویہ کا ایک حصہ تھا

نیٹو نے مونٹی نیگرو کی ایڈریارٹک کی چھوٹی سی ریاست کو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ سنہ 2009 کے بعد اتحاد کو وسعت دینے کا یہ پہلا اقدام ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل، ژاں اسٹولٹن برگ نے یہ اعلان بدھ کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ اُنھوں نے اس پیش رفت کو ایک ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیا۔ یہ ملک کسی زمانے میں یوگوسلاویہ کا ایک حصہ تھا۔

برسلز میں منعقدہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔
کیری کے بقول، ’آج ہم نے یورپ کی یکجہتی کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے، جس جذبے کے تحت ہم نے مشترکہ دفاع کے حوالے سے مونٹی نیگرو کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اور یوں، یورپ اور بحر اوقیانوس کی برادری کے حصے کے طور پر سلامتی اور اقدار کو پروان چڑھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، جو نارتھ ایٹلانٹک ٹریٹی آرگنائشزیشن (نیٹو) کی دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ میری حکومت مستقبل میں بھی مونٹی نیگرو کی قیادت کے ساتھ تعاون کے حصول کی متمنی ہے۔ ہم جولائی میں وارسا سربراہ اجلاس میں شمولیت کے منتظر ہیں‘۔

XS
SM
MD
LG