رسائی کے لنکس

پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: نیٹو


پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: نیٹو
پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: نیٹو

نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیٹو پاکستان کے ساتھ جاری پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہیے۔ یہ بیان انہوں نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے پس منظر میں دیا۔

نیٹو سکریٹری جنرل اینڈرس فوگ رسموسن نے بدھ کو کہا کہ اتحاد، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے لڑنے کے لیے پاکستانی حکومت اور فوج کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں تنازع کے طویل مدتی حل کے عمل میں پاکستان کا اشراکتِ عمل درکار ہے۔
امریکہ ایک طویل عرصے سے پاکستان پر زور دیتا رہاہے کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ ملک کے قبائلی علاقے میں چھپے ہوئے افغان طالبان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے سے قبل وہ داخلی طالبان عناصر کے ساتھ لڑائی میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

اِن دِنوں پاکستانی عہدے دار مذہبی دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں اپنے کردار کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنٹوں کی طرف سےپاکستان کے دارالحکومت کے قریب ایک دس لاکھ ڈالر مالیت کے گھر میں چھپے اسامہ بن لادن کو تلاش کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ یا تو پاکستان کی اپنی انٹیلی جنس ناکام رہی ہیں یا پھر پاکستانی حکومت میں موجود عناصر دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب شخص کو چھپا تے رہے ہیں، جس الزام کی پاکستان سختی سے تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG