رسائی کے لنکس

نیٹوکے قافلوں سے پاکستانی شاہراہوں کو 10 ارب روپے کا نقصان

نیٹوکے قافلوں سے پاکستانی شاہراہوں کو 10 ارب روپے کا نقصان
نیٹوکے قافلوں سے پاکستانی شاہراہوں کو 10 ارب روپے کا نقصان

وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے بتایا ہے کہ پاکستان کے راستے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے سامان رسد لے جانے والے بڑے اور بھاری ٹرکوں سے ملک کی اہم قومی شاہراہوں کو تین سالوں کے دوران 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

اُنھوں نے بد ھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے راستے افغانستان جانے والے نیٹو کے سامان رسد کے بڑے ٹرکوں سے انڈس ہائی وے سے چمن تک سڑکوں کا ڈھانچہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔

چمن کے راستے افغانستان جانے والے ٹرک (فائل فوٹو)
چمن کے راستے افغانستان جانے والے ٹرک (فائل فوٹو)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے نیٹو حکام کو ان نقصانات کے بارے میں آگاہ کردیا ہے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن فی الحال اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔

افغانستان میں تعینات ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی افواج کے لیے لگ بھگ ستر فیصد سامان رسد پاکستان کے چمن اور خیبر ایجنسی کے راستے بھیجا جاتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG