رسائی کے لنکس

پاکستانی اورافغان صدور کی ملاقات


فائل
فائل

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں’’افغانستان- پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کا دائرہ وسطی ایشیائی ملکوں تک وسیع کرنے پراصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے‘‘

شکاگو میں اتوار کو نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے افغان ہم منصب حامدکرزئی سے ملاقات میں دو طرفہ اور علاقائی اُمور پر بات چیت کی۔

بات چیت کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا ہے کہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمٰن اور خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں’’افغانستان- پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کا دائرہ وسطی ایشیائی ملکوں تک وسیع کرنے پراصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے‘‘۔

صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے سے متعلق دیگر اُمور بعد میں طے کیے جائیں گےاورحامد کرزئی نے بات چیت میں صدر زرداری کی طرف سے پیش کردہ اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔

XS
SM
MD
LG