رسائی کے لنکس

نواز شریف کی جانب سے اورلینڈو واقعے کی مذمت


پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی اکثریتی سوچ کے منافی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے ، ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔

وزیراعظم نے واقعے میں ہلاک اورزخمی ہوجانے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے اورلینڈو میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں بے گناہ مرد،عورت اوربچے سوچ کی بنا پر قتل نہیں کیے جاسکتے اسی لئے انہوں نے انتہاپسندی کے خاتمے کاعزم کررکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG