رسائی کے لنکس

نواز شریف کی نیپالی وزیرِاعظم سے ملاقات، معاشی تعاون پر گفتگو


سشیل کوئرالہ (فائل)
سشیل کوئرالہ (فائل)

ملاقات کے دوران دونوں سربراہان حکومت نے تجارت اور معاشی میدان میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا، جس میں کاروبار کو وسعت دینے کا معاملہ بھی شامل ہے

نیپال کے وزیر اعظم، سشیل کورائلہ نے جمعرات کے دِن نیو یارک میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس دوران باہمی مفاد کے امور زیر غور آئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اُنھوں نے علاقائی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں سربراہان حکومت نے تجارت اور معاشی میدان میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا، جس میں کاروبار کو وسعت دینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیئے کہ وہ تعاون سے متعلق جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے، بامقصد تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کریں۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی، امور خارجہ کے سکریٹری اعزاز احمد چودھری، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان، امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی، اور وزیر اعظم دفتر کے ایڈیشنل سکریٹری فواد حسن فواد بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG