رسائی کے لنکس

امریکی میوزک بینڈ 'نیون ٹریز' کی دوسری البم ریلیز


Neon Trees Release 'Picture Show'
Neon Trees Release 'Picture Show'

'نیون ٹریز' کی نئی البم کے ایک گانے 'ایوری باڈی ٹاکس' نے خاصی پذیرائی حاصل کی ہے اور یہ گانا آج کل زبان زدِ عام ہے۔

'نیون ٹریز' امریکہ کی مغربی ریاست یوٹاہ کے شہر پروو سے تعلق رکھنے والا ایک میوزک بینڈ ہے جس نے 2010ء میں 'ہیبٹس' کے نام سے اپنی پہلی میوزک البم جاری کرکے شائقینِ موسیقی کی توجہ حاصل کی تھی۔

دو برس کے وقفے کے بعد حال ہی میں اس چار رکنی میوزک بینڈ نے اپنی دوسری البم پیش کردی ہے جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس بینڈ کی یہ دونوں البمز 'بل بورڈ ٹاپ 20' میں جگہ بنا چکی ہیں۔

بینڈ کے مرکزی گلوکار ٹیلر گلین اپنے میوزک کو جذباتی پاپ راک قرار دیتے ہیں۔ ان کے بقول انہوں نے اپنے کامیاب پیش رووں کی طرح نتیجے سے بے خوف ہوکر اپنا میوزک ترتیب دیا جسے لوگ پسند کر رہے ہیں۔

گلین کہتے ہیں کہ ان کی یہ شہرت ایک اور بینڈ کے رکن کی مرہونِ منت ہے۔ 'دی کلرز' نامی معروف امریکی پاپ بینڈ کے ڈرمر رونی ونوچی نے سب سے پہلے 'نیون ٹریز' کے ارکان کے پوشیدہ ہنر کا اندازہ کیا اور انہیں اسٹیج پہ لائے۔

گلین اس ابتدائی دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب ان کا بینڈ لاس ویگاس میں صرف 10 سے 15 لوگوں کے لیے پرفارم کیا کرتا تھا۔ ان کے بقول، "ہمیں اپنے آبائی علاقے میں تو شوز مل رہے تھے لیکن اس وقت قومی سطح کا کوئی شو کرنا ایک خواب لگتا تھا جسے ونوچی جیسے دوستوں نے حقیقت بنایا"۔

'نیون ٹریز' کی نئی البم کے ایک گانے 'ایوری باڈی ٹاکس' نے خاصی پذیرائی حاصل کی ہے اور یہ گانا آج کل زبان زدِ عام ہے۔
XS
SM
MD
LG