رسائی کے لنکس

نیپال: ماؤ نوازوں اور پولیس میں جھڑپ


نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں حکومت کے مرکزی دفاتر کے باہر پولیس اور ماؤ نوازوں کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا۔

پولیس نے ملک کے انتظامی مرکز پر اکٹھے ہونے والے ہجوم پر آنسو گیس پھینکی ۔

میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور مظاہرین، دونوں جانب کئی افراد زخمی ہوئے۔

ماؤ نوازوں نے اقتدار میں واپسی اور وزیر اعظم مادھوکمار نیپال کے استعفی پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش میں گذشتہ ہفتے چھ روزہ عام ہڑتال کی تھی۔

ماؤ نواز پارٹی کے چیئر مین سابق وزیر اعظم پشپا کمال داھال نے کہ سابق باغی سڑکوں پر اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے۔

مسٹر نیپال کے کچھ سیاسی اتحادیوں نے سابق باغیوں کے مطالبوں کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر نیپال مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں لیکن غیر مشروط طورپر نہیں۔

XS
SM
MD
LG