رسائی کے لنکس

سابق نیپالی وزیرِ اعظم کوئرالا انتقال کر گئے


سابق نیپالی وزیرِ اعظم گرجا پرساد کوئرالا ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ وہ ایک عرصے سے دل اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انھوں نے صدیوں پرانی بادشاہت کو ختم کر کے ملک کو جمہوریت کی راہ پر ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گرجا پرساد نیپالی کانگریس پارٹی کے سربراہ تھے اور انھوں نے پانچ برس تک نیپال کے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے خدامت انجام دیں۔

جناب کوئرالا نے 1960 کے عشرے میں ہندو شہنشاہیت کی مخالف کے الزام میں سات برس جیل میں گزارے۔ انہوں نے شاہ گیاندرا کی مطلق العنان حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تھی جس کی بنا پر بالآخر 2008ء میں شاہ گیاندرا کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے دس سالہ ماؤسٹ بغاوت کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد ماؤسٹ ملک کے سیاسی دھارے میں شامل ہو گئے تھے۔

ماؤسٹ رہنما پراچندا نے کوئرالا کی وفات کو نیپال کے غیر مستحکم امن عمل کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG