رسائی کے لنکس

نیپال: آئین ساز اسمبلی کی مدت میں توسیع


نیپال: آئین ساز اسمبلی کی مدت میں توسیع
نیپال: آئین ساز اسمبلی کی مدت میں توسیع

نیپال نے ملک کی نئی جمہوریت کا نیا آئین تحریر کرنے کا وقت دینے کے لیے چوتھی بار پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

منگل کے روز اسپیکر سبھاش نموانگ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے508 اراکین میں 505 نے آئین ساز اسمبلی کی مدت میں مزید چھ ماہ توسیع کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد آئین ساز اسمبلی 2008ء میں قائم کی گئی تھی۔ نئے جمہوری آئین کے مسودے کی تیاری کے لیے اسمبلی کی معیاد میں پہلے بھی تین بار توسیع کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل دی جانے والی معیاد بدھ کے روز ختم ہورہی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں امن کے فروغ کے لیے نیپال کی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے ہزاروں سابق ماؤنواز باغیوں کو ملک کی فوج کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

ماؤ نواز باغی2006ء میں اپنی ایک عشرے پر محیط لڑائی ختم کرنے کے بعد امن معاہدے کے تحت حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ لڑائی کے دوران 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG