رسائی کے لنکس

کٹھمنڈو میں بادشاہت کی حمایت میں مکمل ہڑتال


کٹھمنڈو میں بادشاہت کی حمایت میں مکمل ہڑتال
کٹھمنڈو میں بادشاہت کی حمایت میں مکمل ہڑتال

شہر میں پیرکے روز دکانیں اور سکول بند, سڑکیں سُنسان

نیپال میں ہندو بادشاہت کی بحالی کی حامی ایک پارٹی کی اپیل پر کی جانے والی عام ہڑتال کے دوران دارالحکومت کٹھمنڈو میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئى۔

شہر میں پیرکے روز دکانیں اور سکول بند رہے اور کئى سڑکیں بھی سُنسان ہوگئیں۔

دو سال پہلے جب سے ملک کے آخری بادشاہ گیا نندر کو تخت سے اُتارا گیا ہے، یہ بادشاہت کی حامی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر پہلی ہڑتال ہے۔

تشدّد کے کسی بڑے واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ لیکن ایسوسی ایٹڈ پریس نے وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ 200 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیپال میں تقریباً ڈھائى سو برس تک ہندو بادشاہت کا نظام قائم رہا تھا۔ آخرِ کار 2008 میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں ایک سیکیولر حکومت قائم ہوگئى۔

XS
SM
MD
LG