رسائی کے لنکس

اسرائیل: نیتن یاہو دوبارہ ’لکئڈ پارٹی‘ کے سربراہ منتخب


مسٹر نیتن یاہو انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف ڈینی ڈنون سے پارٹی کے انتخاب میں واضح سبقت لے گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو اپنی قدامت پسند، ’لکئڈ پارٹی‘ کے دوبارہ سربراہ منتخب ہوگئے ہیں، ایسے میں جب وہ مارچ میں منعقد ہونے والے ’قبل از وقت ‘انتخابات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

مسٹر نیتن یاہو انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف ڈینی ڈنون سے پارٹی کے انتخاب میں واضح سبقت لے گئے۔

وزیر اعظم نے دو سال پہلے انتخابات کرانے کا اعلان اُس وقت کیا تھا، جب گزشتہ ماہ اُن کی غیرمستحکم اتحادی کابینہ برقرار نہ رہ سکی۔

مسٹر نیتن یاہو متواتر تیسری بار وزیر اعظم بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ اُن کی لکئڈ پارٹی کو کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، جب اُن کا سابقہ ایک ایسے امیدوار سے پڑے گا، جِس کی حمایت ’لیبر‘ اور’ ہتنوعا‘ پارٹیاں کررہی ہیں، جو اُن کے خلاف، ’لبرل‘ پلیٹ فارم سے مشترکہ انتخاب لڑیں گی۔

حالیہ عام جائزوں سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی، قوم پرست ’جیوئش ہوم پارٹی‘ کی حمایت خاصی بڑھتی جا رہی ہے۔

اسرائیل کے عام انتخابات 17 مارچ کو ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG