ویسٹ منسٹر کینل کلب، امریکہ کا سب سے قدیم ادارہ ہے جو کتوں کے شوز منعقد کرتا ہے۔ کلب 1877 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے تحت میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہر سال ایک ڈاگ شو منعقد کیا جاتا ہے۔ اس بار بھی شو میں مختلف نسل کے کتوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
کتوں کے بھی ہیں کچھ نئے انداز
1
'ٹوائے پوڈل' نسل کے کتے کو 'کیمی' کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شو دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے سراہا۔ ڈاگ شو میں امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سمیت 19 ممالک کے 26 ہزار کتوں کو پیش کیا گیا۔
2
ویسٹ منسٹر کینل کلب میں یہ 144 واں ڈاگ شو تھا۔ شو میں مختلف نسلوں کی پہچان کے لیے ججز کا خصوصی پینل تھا جس نے کتوں کی نسل اور دیگر خصوصیات کو پرکھا۔
3
شو میں ایک 'انگلش شیپ ڈاگ' بھی شریک تھا۔ اسے شرکا نے بہت پسند کیا۔
4
'ایزاواک' نسل کے کتوں کی جوڑی شو میں بہت سے افراد کی دلچسپی کا سبب تھی۔ جسے پہلی مرتبہ شو میں مقابلے کی اجازت ملی۔