رسائی کے لنکس

logo-print

طاہر رفیق بٹ پاکستانی فضائیہ کے نئے سربراہ


پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

فضائیہ کے نئے سربراہ طاہر رفیق بٹ
فضائیہ کے نئے سربراہ طاہر رفیق بٹ

بدھ کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے سربراہ اٹھارہ مارچ کو بطور ائیر چیف مارشل اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ راؤ قمر سلیمان تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد اسی دن سبکدوش ہو جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG