رسائی کے لنکس

کرائم سیریز سے لیکر فیملی ڈراموں تک کا نیا گلدستہ


’میں ستارہ‘ کی ہیروئن صبا قمر ہیں اور یہ فیملی ڈرامہ ہے جبکہ ’من پیاسا‘ ایک صحافی جوڑے کی کہانی ہے۔ خوشبو کا سفر کی بات کریں تو یہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی کہانی ہے، جہاں نابینا افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل، یہ عوامی شعور جگانے کی ایک کوشش ہے ‘‘

حد سے زیادہ گلیمر اور بے مقصد کہانیوں پر بنائے گئے سوپ اور ڈرامہ سیریلز کی بھیڑ میں ’ٹی وی ون‘ اپنے ناظرین کے لئے نئے ڈراموں کا ایسا گلدستہ پیش کر رہا ہے جس میں فیملی ڈراموں کے ساتھ ساتھ مزاحیہ اور کرائم سیریز بھی شامل ہے۔

نئے پروگرامز میں فیملی ڈراموں سے لے کر مزاحیہ سیریلز تک سبھی کچھ شامل ہے۔ مثال کے طور پر میں ستارہ، من پیاسا، خوشبو کا سفر، یہ جنون، خدا گواہ اور پری زاد۔

چینل کی جانب سے وی او اے کو بتایا گیا کہ ’میں ستارہ‘ کی ہیروئن صبا قمر ہیں اور یہ فیملی ڈرامہ ہے جبکہ ’من پیاسا‘ ایک صحافی جوڑے کی کہانی ہے۔ ’’خوشبو کا سفر کی بات کریں تو یہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی کہانی ہے جہاں نابینا افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل، یہ عوامی شعور جگانے کی ایک کوشش ہے۔‘

’یہ جنون‘ میں حقیقی واقعات کو بہت عمدگی سے ڈرامائی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔’خدا گواہ‘ میں باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کی گئی ہے۔

چینل سے ایک میوزیکل ڈرامہ ’تان ‘ بھی پیش کیا گیا، جس میں 91 گانے شامل تھے۔ اس میں نئے گلوکاروں اور میوزیشنز کی جدوجہد دکھائی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG