رسائی کے لنکس

داعش کی نئی وڈیو میں نیویارک کے لیے دھمکی


نیویارک پولیس کے ترجمان جے پیٹر نے سماجی رابطے کی ویٹ سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ،" اس وقت شہر کے لیے فی الحال کوئی خطرہ موجود نہیں ہے"۔

شام اور عراق میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم داعش کی طرف سے بدھ کی شام جاری کی جانے والی ایک نئی وڈیو میں نیویارک شہر کو دھمکی کا پیغام ملنے کے بعد نیویارک کے مئیر بل دی بلاسیو نے کہا ہے کہ ان کا شہر ڈر اور خوف کا شکار نہیں ہو گا۔

دی بلاسیو نے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مقصد جمہوری معاشرے کو درہم برہم کرنا اور اسے خوف کا شکار کرنا ہے"۔ تاہم انہوں نے کہا کہ "ہم ان کی خواہشات کے آگے نہیں جھکیں گے"۔

دی بلاسیو نے یہ بات نیویارک کے معروف تجارتی مرکز ٹائمز اسکوئر میں کھڑے ہو کر کی جس کے کچھ مناظر وڈیو میں دکھائے گئے ہیں۔ اس وڈیو میں بظاہر ایک دھماکا خیز آلے کو بھی دکھایا گیا ہے جسے بعد میں کسی کی لیدر جیکٹ کے اندر رکھا جاتا ہے۔

نیویارک کی محکمہ پولیس کے طرف سے فوری طور پر یہ کہا گیا ہے کہ اس وڈیو میں دکھائے گئے کچھ حصے پرانے ہیں۔

نیویارک پولیس کے ترجمان جے پیٹر نے سماجی رابطے کی ویٹ سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ،" اس وقت شہر کے لیے فی الحال کوئی خطرہ موجود نہیں ہے"۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا وڈیو ہمیں یہ باور کراتی ہے کہ نیویارک شہر اب بھی دہشت گردوں کا ایک بڑا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر (میں پولیس) چوکس ہے۔

"ہم نہایت چوکس رہیں گے اور شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے ایف بی آئی، انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فورس اور انٹیلی جنس کے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے"۔

نیویارک شہر کو دی جانے والی دھمکی سے قبل پیر کو داعش کی ایک وڈیو میں واشنگٹن ڈی سی کو بھی دھمکی دی گئی تھی جس میں ان تمام ممالک کو بھی خبردار کیا گیا تھا جو ان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری طرف صدر براک اوباما کے مشیر برائے انسداد دہشت گردی نے بدھ کو ایک امریکی ٹی وی نیوز چینل 'ایم ایس این بی سی' کو بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی کےخلاف کوئی " قابل یقین خطرہ " موجود نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG