رسائی کے لنکس

موسیقی بکھیرنے والا منفرد امریکی گاؤں


موسیقی بکھیرنے والا منفرد امریکی گاؤں
موسیقی بکھیرنے والا منفرد امریکی گاؤں

امریکی ریاست نیوآرلینز کے ایک خاموش اور پرسکون علاقے کی ایک گلی میں واقع لکڑی کی جھونپڑیاں سارا دن اور پوری رات میوزک بکھیرتی رہتی ہیں۔ اور بہت سے سیاح اس دلچسپ منظر کا لطف لینے وہاں جاتے ہیں۔

اس جھونپڑی کی دیوار میں ایک کمپیوٹر نصب ہے جو آوازوں کو ریکارڈ کرتا ہے اور پھر انہیں سنوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موسیقی کا یہ دلچسپ سسٹم ٹیلر لی شیپرڈ کی تخلیق ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سسٹم کے میکسر میں آپ کوئی بھی آواز ڈال کر کوئی بھی موسیقی پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے دیواروں کے پیچھے سے آوازوں کو اکٹھا کرنا۔

نیویارک کی ایک خاتوں بیس بجا رہی ہیں۔ اور اس کی دوست ڈرمز بجانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر یہ روایتی ڈرمز کی طرح نہیں کہ ڈرمز آپ کے سامنے ہوں۔ یہ آپ کے ہر طرف ہیں اور ہر طرف ، ایک ہی وقت میں آوازیں آ رہی ہیں۔

جاش فاسٹ سیڑھیاں چڑھنے سے موسیقی تیار کر رہا ہے۔وہ اس طرح کہ جیسے جیسے آپ ان سیڑھیوں پر چڑھتے ہیں تو مختلف پیڈل دبتے چلے جاتے ہیں جن سے مختلف طرح کی ٕ آوازیں پیدا ہوتی ہیں۔

فنکاروں نے اپنی تخلیق کے لئے علاقے کے بوسیدہ گھروں میں زندگی پیدا کرنے کے لئے پرانی جھونپڑی کا ستعمال کیا ہے۔

ڈلینی مارٹن اس میوزک باکس کے نگران ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہاں نیو آرلینز میں کئی پرانے گھر ہیں ۔ جب ہوا ان میں سے گزرتی ہے تو سیٹیاں بجتی ہیں جن سے موسیقی کا سا سماں پیدا ہوتا ہے۔ اور پھر ان گھروں میں کچھ آرٹسٹ بھی رہائش پذیر ہیں جن کے ہاں سے ہمیشہ موسیقی بجانے یا گانے کی آوازیں آتی رہتی ہیں۔

میوزک باکس کے نگران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان جھونپڑیوں کو ایک بڑے میوزک ہاؤس میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG